اقبال ٹاؤن، گلبرگ، ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں 

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں شہباز کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان، مزنگ کے علاقے میں فرید کی فیملی سے 4 لاکھ 30ہزار روپے نقدی، زیورات اور موبائل فون، ڈیفنس کے علاقے میں یعقوب سے 3لاکھ 11ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں مشرف سے 2 لاکھ 42ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں  سلیم سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں جمیل سے 98ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں فراز سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں فرخ سے50 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں جنید سے5 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلبرک کے علاقے میں بابر کے گھر میں گھس کر 4 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے گلبرگ، کاہنہ، جنوبی چھاؤنی اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے 4 گاڑیاں، ہنجروال کے علاقے سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، وحدت کالونی،سبزہ زار، جوہر ٹاؤن، لیاقت آباد، باغبانپورہ اور شالیمارکے علاقوں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن