کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ترجمان پی پی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول میں سندھ میں ریکارڈوقت میں تیل وگیس کاذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔ترجمان کے مطابق کنویں سے ایک کروڑ 24لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ نکلے گی، کنویں سے یومیہ 196بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔دریافت میں پی پی ایل کا حصہ63فیصد اور ماری پیٹرولیم کا32فیصد ہے، کنویں میں سندھ اوروفاقی حکومت بھی ڈھائی ڈھائی فیصد کی حصہ دارہیں۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کراہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔
سندھ کے ضلع سجاول میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
Nov 30, 2024