اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے باضابطہ طور پر بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس)پروگرام کو 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا اعلان کیا ہے پی ایم ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ پاکستانی بی ڈی ایس گریجویٹس کو دنیا بھر میں تربیت اور ملازمتیں حاصل کرنے میں درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں بی ڈی ایس کورس/سٹرکچر 5 سالہ پروگرام ہوگا جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا جس کے بعد ایک سال کا سٹرکچرڈ ہاس جاب/فانڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی، یہ تبدیلی 25۔2024 کے تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگی ۔