جو بھی ہوا اسکا احتساب اورجواب طلبی عمران کرینگے‘ ترجمان بشریٰ بی بی

پشاور(بیورو رپورٹ)بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسف زئی نے کہا ہے کہ جو بھی ہوا اس کا احتساب اورجواب طلبی عمران خان کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں مشال یوسف زئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا، بشریٰ بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں اور جب بشریٰ بی بی نے سوال کیا کہ آپ لوگ ڈی چوک پر کیوں نہیں پہنچے اس پر بیرسٹر سیف نے جھوٹ بولا تھاکہ بانی سنگ جانی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن