حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی 

Nov 30, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)حج درخواستوں کی وصولی کے آخری 5 دن حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آ گئی ہے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق دسویں روز تک 38ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیںپچھلے سال کی نسبت پہلے دس دن میں 11ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں نامزد بینک اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔

مزیدخبریں