سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے ہیں سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 28 اکتوبر تا 29 نومبر 2024ء￿  کے دوران 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انصاف کا تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہوا ہے، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیے ہیں۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے عوام کی انصاف کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے انتھک محنت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹسآف پاکستان کے ایجنڈے میں عدالتی اصلاحات سر فہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن