اسلام آباد(وقائع نگار)سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر موخرکردی گئی۔گذشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کے دوران عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی،توشہ خانہ ٹو کیس میں آئندہ سماعت3 دسمبر کو ہوگی۔عدالت نے ملزمان کو فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔