کراچی ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر حملے کی تفتیش، جے آئی ٹی قائم

Nov 30, 2024

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔ 8 رکنی جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نساء سے تفتیش کرے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 15 روز میں تفتیش کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں