مریم نواز نے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا، مشینری خریدنے کی منظوری

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ، دریائی سیلاب اور رودکوہی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی گئی۔ روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی  نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔ لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا ہے کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔ فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے، رہے گا۔ پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کی عکاس ہے۔ پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضروررنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...