مری (نامہ نگار خصوصی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈی چوک میں شہید ہونے والے نوجوان انیس ستی شہید کے لواحقین سے تعزیت کیلئے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلیمان اکرم راجہ نے میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی کے ہمراہ انیس ستی شہید کے گھر پہنچتے ہوے ان کے والد محترم سفارش ستی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوے ہوے شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی نے شید کی جرات اوربہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انیس ستی شہید کی قربانی کو رئیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ادھرملحقہ پھلکو ٹکے کے موضع جندت باڈی کے شہید ملک مبین کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی ۔