حکومت بیرون ملک سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے،اظہر الاسلام

  اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وائس چیئر مین کیپ  انجینئر اظہر الاسلام نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر کی سرمایہ کاری کا حجم پاکستان میں 88 بلین ڈالر ہے،ہر سال بیرون ملک مقیم پاکستانی اس شعبے میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں جسے بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک کیا جا سکتا ہے اس لیے حکومت بیرون ملک سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے اور ٹیکس کی شرح کو کم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہے اس وقت ملک میں اس شعبے میں تین ہزار  ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں حکومت اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات تسلیم کر کے انہیں سہولیات دے کیونکہ یہ شعبہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لحاظ سے سب سے اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...