اسلام آباد ( خبرنگار) وطن عزیز کی نصف سے زائد آبادی کو تعلیم کے ساتھ ہنر مندی کی دولت دے کر قومی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دی جاسکتی ہے ۔وفاقی وصوبائی حکومتیں خواتین کے لیے تعلیم' صحت اور فنی ایجوکیشن کے مواقع اور سہولتوں کے چراغ روشن کریں سماج دوست شخصیت ڈائریکٹر کمیونیکشن مشعل ایسوسی ایشن بیگم عینی حالی نے ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر اتوار کو پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں گرینڈ بازار لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔گرینڈ بازار میں صبح 9 سے رات نو بجے تک گھریلو مصنوعات' دستکاری نئے نئے پکوان کے ساتھ بچوں اور بڑوں کے لیے تفریحی ایونٹس کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بیگم عینی حالی نے بتایا کہ مشعل ایسوسی ایشن 35 برس سے قومی خدمت میں مصروف ہے ،موریاں اور پوراں فقیراں گاوں اور مارگلہ ٹاؤن میں گوشہ مشعل کے نام سے ادارہ قائم ہے جہاں بچیوں کو انٹر میڈئیٹ تک تعلیم دی جارہی ہے یہاں طالبات کو سلائی اورکڑھائی سمیت مختلف کورسز کروا کر انہیں ڈپلومہ دئیے جاتے ہیں،۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ بازار میں پہلی بار عام پبلک کو اپنے مقاصد اور اہداف کی بابت آگاہی دیں گے۔