چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا دور ہ لندن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے اپنے دورہ لندن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔  اجلاس میں دورہ لندن کے دوران ہونے والی اہم بات چیت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جہاں انہوں نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کے  ہمراہ  مختلف  اسٹیک ہولڈرز بشمول بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف)، لائیو اینڈ لائیو ہڈز فنڈ (ایل ایل ایف) ، اسلامی ترقیاتی بینک ، کارانداز، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔اجلاس کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لندن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کیساتھ کی جانے والی اہم ملاقاتوں کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی مستحقین کی کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...