پنجاب پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے،آئی جی 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا آئی جی پنجاب نے زیر علاج زخمی پولیس افسران، اہلکاروں اور رینجرز جوانوں سے ملاقات کی ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے ایس پی محمد فاروق بھٹہ، کانسٹیبلز سمیع اللہ، واجد علی اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی، خیریت دریافت کی آئی جی پنجاب کی زیر علاج پولیس افسران و اہلکاروں اور رینجرز جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اور رینجرز افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی  کی ہدایت کی پولیس و رینجرز افسران و اہلکار شر پسند عناصر کے پرتشدد احتجاج کے دوران  شدید زخمی ہوئے تھے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، رینجرز افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس و رینجرز کے جوان  فرائض کی ادائیگی کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ اور تشدد سے زخمی ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ افسران نے جان کی پرواہ کئے بغیر بہادری  کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے پنجاب پولیس کو ملکی بقا و سلامتی کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...