طلبہ اپنے علم اور صلاحیتوں کو معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کریں،گورنر پنجاب

اسلام آباد (خبر نگار )یونیورسٹی آف واہ کے 12 ہویں کانووکیشن کا یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چانسلر یونیورسٹی کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے فارغ التحصیل طلباوطالبات کو مبارکباد دی اور یونیورسٹی آف واہ کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف واہ نے اہم تحقیقاتی گرانٹس حاصل کیں، ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں اعلیٰ درجہ بندی اور دو سالانہ اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز  بھی جیتے۔عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر، یونیورسٹی آف واہ نے مزید کورسز کا اجراء کیا ہے۔ اور اب جامعہ واہ معروف بین الاقوامی درجہ بندیوں جیسے QS ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہونے کی اہل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ HEC سیلف ایسسمنٹ اسکور کارڈ پر 'ایکس' کیٹیگری پر پہنچنے میں، یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی تحقیقاتی پیش رفت اور اسٹریٹجک معاونت کی عکاسی کرتی ہے، جس میں یونیورسٹی کے شوبہ اوریک  (ORIC) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت 36 طلباء کو گولڈ میڈلز، بہترین طلباو طالبات کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ایوارڈز سے نوازا گیا، جو ان کی غیر معمولی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف تھا۔ مختلف فیکلٹیز سے مجموعی طور پر 1,157 طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔چانسلرجامعہ واہ سردار سلیم حیدر خان، گورنر پنجاب نے فارغ التحصیل طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ طلباو طالبات اپنے علم اور صلاحیتوں کو معاشرتی ترقی کے لئے استعمال کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...