پی پی نے  ہمیشہ ملک اور جمہوریت کیلئے قربانی پیش کی،مقامی قائدین

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پی پی نے ملک اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانی پیش کی، ذوالفقار بھٹو سے بینظیر بھٹو شہید تک قیادت نے جانیں دے کر وطن سے وفاداری کا ثبوت دیا، پیپلز پارٹی نے پاکستان میں حقیقی جمہوری طرز سیاست کو پروان چڑھایا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شیراز کیانی کی رہائش گاہ پر یوم تاسیس کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے ڈویژنل صدر سردار اظہر عباس،راجہ کامران ،چوہدری افتخار، شیراز کیانی ، سمیراگل، عذرا یونس ،عنصر کیانی اقبال خٹک نے کیا تقریب میں پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا تقریب کے میزبان راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک پاکستان کی سیاست کا ناقابل فراموش کردار ہیں  جنہوں نے سیاسی دوراندیشی سے ملک کی سلامتی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے قائدین کے شانہ بشانہ ہے جمہوریت کی بحالی کیلئے پی پی قیادت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانیں دیں  گے پیپلز  پارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پی پی کو فعال بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...