راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی میں ارکان کا اجتماع ہوا جس میں نو منتخب ناظمہ ضلع راولپنڈی فرحت شمشاد،ان کی نائبین قر العین، عمارہ شہزاد اور راحیلہ کنول نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھالیا، زینب آصف (رکن مرکزی شوری)نے باہمی تعلقات پر سورہ حجرات کی روشنی میں تذکیری گفتگو کی،ناطمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نے نو منتخب ناظمہ ضلع راولپنڈی فرحت شمشاد اور ان کی نائبین سے حلف لیا اورکہا کہ یہ ذمہ داریاں انسان کے پاس اللہ کی امانت ہیں،یہ کوئی تمغہ،منصب یا عہدہ نہیں بلکہ ایک پرچہ ہے جو رب کے سامنے جوابدہی کے احساس کے ساتھ ہمیں بھرنا ہے،سابقہ ناظمہ فوزیہ غنی نے گزشتہ سیشن کا جائزہ پیش کیا،پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔