راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)رنگ روڈ پراجیکٹ کے فلائی اوورز پر گرڈر لگانے کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جو اس اہم انفراسٹرکچر کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے کہا یہ پراجیکٹ راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی میں کمی اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کی بروقت اور موثر تکمیل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ کنزہ مرتضی نے کہا، "منصوبے کو طے شدہ وقت میں مکمل کرنا ضروری ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔