ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول مقابلے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ایم این اے ملک ابرار، ممبرصوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان، ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایڈیشنل کمشنر سید نذرت علی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ڈویژنل لیول کے ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، کرکٹ ٹیپ بال، باسکٹ بال،فٹ بال،کبڈی،میٹ ریسلنگ، تایکوانڈو، ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن،ہاکی،والی بال،اور تیر اندازی شامل ہیں۔ ملک ابرار نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے کھیلتا پنجاب کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت آج پنجاب کے نوجوان ایک مرتبہ پھر سے کھیلوں کی جانب راغب ہیں۔ شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز دن رات اس محنت اور کوشش میں لگی ہوئی ہیں کہ پنجاب کے نوجوان تعلیم، کھیل،انفارمیشن ٹیکنالوجی،صحت، زراعت،انجینئرنگ اور تمام شعبوں میں بے انتہا ترقی کریں پنجاب صحت مند پنجاب اور آگے بڑھتا پنجاب ان کا ویژن ہے اور وہ کامیابی سے اپنے اس ویژن کی جانب گامزن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...