جناح ہاؤس کیس: بانئ پی ٹی آئی قصور وار ہیں: تحریری فیصلہ

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانئ کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ 

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

بانئ پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...