ملک میں سونے کی قیمت میں آج 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 650 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا