”میثاق پاکستان“ کی تجویز قابل تعریف ہے، ایشوز پر اتفاق رائے ہونا چاہئے: کائرہ

لاہور (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے نوازشریف کی جانب سے آنے والی میثاق پاکستان کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایشوز پر اتفاق رائے ہونا چاہئے، لیکن یہ سارا عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہو تو بہتر ہے۔ اداروں کی مضبوطی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ موثر ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت کے 32 نکات میں سے 28 نکات پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ تمام اہم مسائل پر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلا جائے تو فیصلے احسن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ بھارت کے ساتھ دیگر ایشوز بھی حل ہو سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز میثاق پاکستان کے حوالہ سے نوازشریف کی تجویز پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
قمرالزمان کائرہ

ای پیپر دی نیشن