لندن (بی بی سی ڈاٹ کام + نیٹ نیوز) چین کے وزیر وین جیاباﺅ نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے کہا ہے کہ دنیا میں اتنی وسعت موجود ہے کہ انڈیا اور چین دونوں ترقی کر سکیں۔ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں علاقائی ممالک کی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں چین کے وزیراعظم نے بھارت کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ چین کے وزیراعظم وین جیاباﺅ رواں سال کے دوران ہی بھارت کا دورہ کریں گے۔ دریں اثناءچین کی حکمران جماعت کے ترجمان اخبار چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وین جیاباﺅ اس برس کے آخر تک بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ہنوئی میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان تقریباً نصف گھنٹے تک ملاقات چلی جس میں کئی اہم امور پر بات چیت کی اطلاعات ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کی رفتار اور بھارت چین کی معاشی ترقی کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ دریں اثناءبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنوئی میں وزیراعظم من موہن سنگھ اور ان کے ہم منصب وین جیا باﺅ کے درمیان ملاقات میں من موہن سنگھ نے چین کی طرف سے کشمیری عوام کیلئے سٹیپل ویزہ کے اجراءکا معاملہ اٹھایا جبکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی معاملات جی ٹوئنٹی میں تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت کے اہم معاملات پر حساسیت کا مظاہرہ کرے۔
منموہن/ ملاقات
منموہن/ ملاقات