تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر اپنی بھرپور سیاسی قوت کامظاہرہ کررہی ہے جس کے لئے مینارپاکستان کے سبزہ زار میں پنڈال بناکر ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں اورلوگوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاپہنچ چکی ہے جلسہ گاہ کوعمران خان کے بینرز پوسٹرز اور قد آور تصاویری بورڈزآویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ تین بڑی ٹی وی سکرینیں بھی لگائی گئی ہیںجبکہ سکیورٹی کی لئے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن موجود ہیں۔ جلسے کیلئے تین ایس پیز، اکیس ڈی ایس پیز اورچھبیس ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔
جلسے میں آنے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ عمران خان کچھ دیربعد جلسے سے خطاب کریں گے اپنے مختصرخطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ آج تاریخی اعلان کریں گے جوملک میں انقلاب کاپیش خیمہ ہوگا