بارسلونا: آسے سوپ میں صحت پر مبنی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی، خواتین میں اسناد کی تقسیم

Oct 30, 2011

سفیر یاؤ جنگ
پانچ روزہ ورکشاپ میں خواتین کو مختلف مضر بیماریوں کے متعلق آگاہی دی گئی
بارسلونا ( پ ر )آسے سوپ میں 24اکتوبرسے 28اکتوبر تک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس کا مقصد خواتین کو اسپین میںموجود مختلف مضربیماریوں کے متعلق آگاہی دینا تھا ۔ آسے سوپ میں ہر چھ ماہ بعد پندرہ خواتین کے گروپ کو یہ کورس (ABD)،صحت کے قومی ادارے اور آسے سوپ کی مدد سے کروایا جاتا ہے اور مختلف خواتین کو اس کورس میںشامل کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے اور ان سے بچاﺅ کے لیے اختیاتی تدابیر سے آگاہی دی جائے۔ اس کورس کے دوران تمام وقت اردو ،انگلش ٹرانسلیشن پر مکمل توجہ دی جاتی ہے ، ٹی وی اور پروجیکٹر کی بڑی سکرین کی مدد سے مکمل وضاحت کی جاتی ہے ۔ خواتین کو اسناد دینے کے لیے خصوصی طور پربارسلونا سینٹر کی پولیس ڈیپار ٹمنٹ کی کلچرل انچارج میورول کو مدعو کیاگیا۔ آسے سوپ کی صدر (میونسپل امیگریشن کی نائب صدر) ڈاکٹرہما جمشید،نائب صدر ناصرہ ظفر ،جنرل سیکڑی فریضہ حبیب ،آفس انچارج عذرا عاصم ،حنا گلزار،نبیلہ خالد ،فریال گوہر ،فاخرہ فاروق نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔کورس کے اختتام پر خواتین کو اسناد کے ساتھ نقد انعام بھی دیا گیا۔پولیس انچارج میورول نے خواتین کو اسناد دیں جبکہ اس موقع پر آسے سوپ کی خواتین نے تواضع کے لیے مختلف پکوان بنارکھے تھے ۔تمام شاگرد خواتین سرٹیفکیٹ ملنے پر انتہائی خوش نظر آرہیں تھیں۔آخر میں آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہما جمشید نے پولیس آفیسر میورول کا شکریہ ادا کیا ۔
مزیدخبریں