اسلام آباد (ثناءنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ملک میں تبدیلی لائیں گے اور ان چور لٹیروں کو مار بھگائیں گے جنہوں نے ملک کو لوٹ کر عوام کو مسائل کی اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ موجودہ اسمبلی گلی سڑھی مولیوں اور گاجروں کی ہے۔ یہ مردہ اسمبلی تھی اس سے قبل ایسی اسمبلی بھی نہیں آئی۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور عمران کا خان انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت دور چلے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ابھی اتحاد کا فیصلہ نہیںکیا مگر اس کا فیصلہ انتہائی اہم ہو گا۔ عمران خان عوامی سیاست کر رہے ہیں وہ سونامی لانے کا سوچ رہے ہیں۔
ہم تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ملک میں تبدیلی لائیں گے: شیخ رشید
Oct 30, 2012