کراچی (سالک مجید/وقائع نگار) سندھ بنک کی برانچیں من پسند افراد کی پراپرٹی پر قائم کرنے، مارکیٹ ریٹ سے کہیں زائد کرایہ ادا کرنے، کم کرائے پر بہتر جگہیں فراہم کرنے والوں کو مختلف اعتراضات لگا کر ان کی پیشکش مسترد کئے جانے سمیت بڑے پیمانے پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور اعلیٰ ترین سطح پر حقائق سے آگاہی رکھے جانے کے باوجود مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ بنک انتظامیہ کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ادارے کے متعلقہ حکام کی جانب سے متعدد مرتبہ تنبیہی پیغامات پہنچائے ہیں۔
سندھ بنک کی برانچوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف
Oct 30, 2012