ینگون (این این آئی) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 130ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست راکھائن میں سینکڑوں گھروں کو آگ لگا دی گئی اور دونوں فریقین میں فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ فساد زدہ علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے سکیورٹی اداروں کے مطابق فسادات کی لہر نے کئی مضافاتی اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 130ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد گھر جلا کر راکھ کر دیئے گئے۔ غیر ملکی ذرائع سے جاری سیٹیلائٹ تصاویر میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقے کو لگنے والی آگ نے800 گھروں پر مشتمل پورا شہر جلا کر راکھ کر دیا۔
میانمار: انتہا پسند بودھوں نے مسلمانوں کا پورا شہر جلا کر راکھ کر دیا‘ مرنیوالوں کی تعداد 130 ہو گئی
Oct 30, 2012