لاہور ائرپورٹ پر انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے کو شدید نقصان

لاہور (خبرنگار) کراچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 سے لاہور ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں 140 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔ پی آئی اے کے پائلٹ نے ائربس کے انجن کو شدید نقصان پہنچنے کے باوجود طیارہ بحفاظت نیچے اتار لیا۔ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز پی کے 303 کراچی روانہ نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مسافروں نے احتجاج کیا اور متبادل جہاز کا مطالبہ کرتے رہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے کا واقعہ صرف پی آئی اے کے جہازوں کے ساتھ ہی پیش آتا ہے کیونکہ سول ایوی ایشن کا عملہ غیرملکی ائرلائنز کے طیاروں کی آمد اور رخصت کے وقت پٹاخے، ہوائیاں چلا کر پرندوں کو جو ہر وقت ائرپورٹ پر منڈلاتے رہتے ہیں، رن وے سے دور بھگا دیتا ہے جس کی وجہ سے غیرملکی طیارے تو محفوظ رہتے ہیں مگر پی آئی اے کے طیاروں کی آمدورفت کے وقت سول ایوی ایشن کے مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے اس سال کئی طیاروں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...