لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے نائب صدر اسد اللہ بھٹو کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ کے ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نواز شریف نے زخمی کارکن بابر سولنگی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاڑکانہ ذوالفقار کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے خلاف ضلع میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا۔ چانڈکا پل پر بعض افراد نے فائرنگ کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر جاں بحق و زخمی افراد کے ورثاء نے ولید تھانے کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔