لاہور (نیوز ڈیسک) عید کے بعد 50 روز کا ٹاسک، حکومت نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں فنڈز ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے اور اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔ پچاس روز بعد صدر کسی بھی لمحے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے اور اعلان کے پندرہ روز کے اندر نگران سیٹ اپ سامنے آ جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے آئندہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی فنڈز، فلاحی کاموں میں لگانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔