سابق بھارتی فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا‘ انا ہزارے ٹیم میں شامل

Oct 30, 2012

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز+اے پی اے) سابق بھارتی جنرل وی کے سنگھ اناہزارے ٹیم میں شامل ہوگئے اور انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ فوری طور پر تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق بھارتی فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اناہزارے کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت صحیح کام نہیں کر رہی، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہ پارلیمنٹ کرپشن کر رہی ہے اور اس کے علاوہ اس کا اور کوئی کام نہیں، اس پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا بھارتی حکومت عوام دشمن پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے، بھارتی عوام موجودہ پالیسیوں سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزیدخبریں