بھارتی کابینہ میں ردوبدل ‘22 وزراءنے حلف اٹھا لیا‘ سلمان خورشید وزیر خارجہ مقرر

Oct 30, 2012

نیو دہلی (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) بھارت میں مرکزی حکومت کی کابینہ میں ردوبدل کے بعد 22نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا ہے۔نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں 22 نئے وزرا سے بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے حلف لیا۔ تقریب میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔ نئی کابینہ میں سابق وزیر قانون سلمان خورشید نے وزیرخارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ رحمنٰ خان کو اقلیتی امورکا وزیر منتخب کیا گیا، اجے میکن کو ہاسنگ کی اور پون کمار بنسل کو ریلوے کی وزارت سونپی گئی۔بھارتی کابینہ میں ردوبدل سے نوجوان سیاست دانوں کو مزید ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نے قانون دان سلمان خورشید کو نیا وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ سلمان خورشید انڈین نیشنل کانگریس سے 2009ءکے انتخابات میں لوک سبھا میں منتخب ہوئے۔ وہ کابینہ میں قانون ،انصاف اور اقلیت کے امور کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق ان کا عہدہ اب ایشوانی کمار سنبھالیں گے۔ 59سالہ سلمان خورشید نے اعلی سیاستدان ایس ایم کرشنا کی جگہ سنبھال لی ہے۔ بھارتی کابینہ میں ردوبدل جاری ہے۔

مزیدخبریں