شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) حوالاتی پر تشدد کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبداللہ نیازی سمیت دیگر پانچ افسران اور اہلکار معطل۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے دوران تلاشی ایک حوالاتی سے منشیات برآمد کی جس پر حوالاتی نے ڈپٹی سپرنینڈنٹ سمیت دیگر عملہ کو غلیظ گالیاں دینے کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی جس پر حوالاتی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا آئی جی جیل خانہ جات نے حوالاتی پر تشدد کا انکوائری آفیسر سپریٹنڈنٹ جیل فاروق لودھی کو مقرر کیا جس کی رپورٹ پر آئی جی جیل خانہ جات نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبداللہ نیازی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذکاءاللہ ، چیف چکر احمد، وارڈن بدر اور امدادی چیف امتیاز کو معطل کر دیا ہے۔