سانحہ 27 اکتوبر: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کے دنیا بھر میں مظاہرے

سرینگر (اے پی پی) رےاست جموں و کشمےر مےں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنےا بھر مےں کشمےرےوں نے احتجاجی مظاہرے کئے تاکہ بےن الاقوامی برادری کو ےہ پےغام دےا جائے کہ بھارت کی رےاستی دہشت گردی کے باوجود وہ بھارت کے غےر قانونی قبضہ کو مسترد کرتے ہےں۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق 27 اکتوبر 1947ءکو بھارتی فوج تقسےم برصغےر کے منصوبے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے اور کشمےرےوں کی خواہشات کے برعکس سرےنگر مےں اتر گئی تھی۔ ہزاروں لوگوں نے سرےنگر، سوپور، شوپےان، اسلام آباد، پلوامہ، بڈگام، پٹن اور دےگر جگہوں پر سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرےن پر بھارتی فورسز نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کرکے بیسیوں افراد کو زخمی کردیا۔ ک©ٹھ پتلی انتظامےہ نے کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن مےر واعظ عمر فاروق، حرےت رہنماﺅں محمد ےاسےن ملک، شبےر احمد شاہ، نعےم احمد خان، ظفر اکبر بٹ او رجاوےد احمد مےر کو گھروں مےں نظر بند رکھا۔ بزرگ کشمےری رہنما سےّد علی گےلانی کو اس وقت بھارتی پولےس نے گرفتار کر لےا جب وہ نماز عےد ادا کرنے کے لئے گھر سے نکل رہے تھے۔ انہےں سرےنگر کے ہمہامہ پولےس سٹےشن منتقل کےا گےا۔ مقبوضہ کشمےر مےں لاکھوں مسلمانوں نے سرےنگر کے عےدگاہ اور حضرت بل سمےت دےگر عےد گاہوں اور مساجد مےں نماز عےد اس عزم کے ساتھ ادا کی کہ جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس کے سےنئر رہنما آغا سےّد حسن الموسوی، مولانا عباس انصاری، مسرور عباس اور مختار احمد وازہ نے بڈگام، چھتہ بل، پٹن اور اسلام آباد مےں عےد کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حرےت رہنماﺅں کی عےد کے موقع پر نقل و حمل پر پابندی اور بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزےوں کی شدےد مذمت کی۔ اجتماعات مےں قراردادےں پاس کی گئےں جن مےں مقبوضہ کشمےر سے بھارتی فوج کے مکمل انخلاءاور بھارت اور مقبوضہ کشمےر کے جےلوں مےں بند قےدےوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کےا گےا۔ درےں اثناءجموں کے نگروٹہ علاقہ مےں بھارتی فوج کے 16 وےں کور کے ہےڈکواٹرر سے لےفٹیننٹ کرنل مادھوکر سنگھ کی لاش پر اسرار طور پر پائی گئی۔ برسلز، لندن، برمنگھم، گلاسکو، اوسلو، برلن اور دنےا بھر کے مختلف حصوں مےں 27 اکتوبر کو کشمےرےوں اور ان کے ہمدردوں نے ےوم سےاہ کے طور پر مناےا اور بھارت کے خلاف مظاہرے کئے۔ شرکاءنے کشمےر کی بھارت سے مکمل آزادی اور مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کے خاتمہ کا مطالبہ کےا۔

ای پیپر دی نیشن