فیروز والا (نامہ نگار) عبیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میاں خلیل الرحمن عبیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ دین اسلام قربانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ امت مسلمہ عید قربانی کے پرمسرت موقع پر جس جذبہ قربانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ایک مثالی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کی ہر سنت رہتی دنیا تک جاری رہے گی۔ سنت ابراہیمیؑ کا مقصد غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے عبیر ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکنوں کو شاباش دی۔ سابقہ روایت کے مطابق وہ ادارہ اپنا مشن جاری رکھے گا۔