سنگاپور (نوائے وقت نیوز) سنگاپور کی سڑکوں پر جیتے جاگتے مردہ آگئے ، 100 سے زائد شہریوں نے ہیلووین تقریبات میں حصہ لینے کیلئے چلتی پھرتی لاشوں کا روپ دھارا۔ عوام نے بھی چلتی پھرتی موت نامی اس تقریب میں خوشی خوشی مردہ بننے میں حصہ لیا۔ جھولتی جھالتی نعشیں جیسے ہی سڑکوں سے گزری تو کمزور دل حضرات کو سنبھالنا پڑ گیا۔ ہیلووین کی اس طرح کی تقریب سنگاپور میں پہلی بار ہوئی ہے۔ 2011ءمیں تقریباً دس ہزار افراد نے میکسیکو سٹی میں زومبس کا بھیس دھار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سنگاپور: ہیلووین تقریب میں عوام نے چلتے پھرتے مُردوں کا روپ دھار لیا
Oct 30, 2012