نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان دسمبر میں، شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنیکا امکان

کراچی(اے پی اے ) نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، جس میں بنیادی شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود کے تعین کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اکتوبر میں افراط زر کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر رہنے کی توقع ہے جس سے اسٹیٹ بینک کے پاس نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سودسنگل ڈیجٹ میں کرنے کا موقع موجود ہوگا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک خود یہ پیشگوئی کرچکا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کی شرح ساڑھے نو فیصد رہنے کا ہدف حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔اسوقت بنیادی شرح سود دس فیصد ہے جو پانچ اکتوبر کو مقرر کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...