کھانے میں مرچیں زیادہ ہونے پر پھل بھی کھا گیا، بھوک کے ہاتھوں مجبور ”ایماندار چور“ کا گھر والوں کے نام رقعہ

Oct 30, 2012


کامونکے (نامہ نگار) انوکھے اور شوقےن چور کی عجےب وغرےب حرکتوں اور سرگرمےوں نے شہرےوں کو گذشتہ کئی روز سے مسلسل پرےشانےوں سے دوچار کر رکھا ہے گذشتہ رات نامعلوم چور دروےش پورہ کے جابر کے گھر سے پھٹے پرانے کپڑے چھوڑ کر نئے کپڑوں کا جوڑا اٹھا کر لے گےا۔ اسی علاقہ مےں خادم حسےن کے گھر سے چور پرانی چپل چھوڑ کر نےا قےمتی جوتا چرا کر لے گےا۔ محلہ سلامت پورہ مےں الےاس نامی شخص کے گھر مےں گذشتہ رات نامعلوم چور باورچی خانے مےں داخل ہو کر کھانا کھانے کے علاوہ فرےج مےں پڑے پھلوں پر بھی ہاتھ صاف کر گےا، اگلی صبح اہل خانہ کو باروچی خانہ سے بے ترتےب برتنوں کے ساتھ اےک رقعہ ملا جس پر تحرےر تھا کہ ”کھانے مےں مرچےں زےادہ ہونے پر آپکے قےمتی پھلوں کا بھی نقصان کرنا پڑا“ غرےب اور بھوک کے ہاتھوں مارا ”اےک اےماندار چور“۔

مزیدخبریں