کالا باغ ڈیم مردہ ہوچکا ‘لاہور ہائی کورٹ کو اس پر فیصلہ دینے کا کوئی اختیارنہیں: بلور

Oct 30, 2012


پشاور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ ہوچکا ہے اس پر لاہور ہائی کورٹ کو فیصلہ دینے کا حق نہیں۔اے این پی کے رہنماﺅں کے ہاتھ صاف ہیں وہ تو نہ این آر او سے مستفید ہوئے اور نہ ہی آئی ایس آئی سے رقم لی۔نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی اس لئے ان کا نام کسی بھی اسکینڈل میں شامل نہیں۔ انہوںنے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مردہ گھوڑا ہے لاہور ہائی کورٹ کو کوئی حق اور اختیار نہیں کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرے۔یہ چاروں صوبوں کا معاملہ ہے ایک صوبے کا نہیں ۔ انہوں نے علما ءسے اپیل کی کہ وہ کم از کم عیدالاضحیٰ سعودی عرب کےساتھ منائیں کیونکہ عرفات کا ایک ہی دن ہوتا ہے۔

مزیدخبریں