لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق فاسٹ با¶لر شعیب اختر کے بعد محمد آصف بھی مصنف بن گئے۔ محمد آصف میچ فکسنگ سکینڈل، برطانوی عدالت سے جواب سکینڈل اور دھوکہ دہی کیس میں سزا کے حوالے سے اصل حقائق کو منظرعام پر لائیں گے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں جس میں وہ کبھی انکشافات کریں گے کہ انہیں پھنسانے میں آئی سی سی کے علاوہ اپنے کئی پاکستانیوں کا بھی کردار رہا ہے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ جلد ان کی کتاب مکمل ہو جائیگی۔
محمدآصف میچ فکسنگ سکینڈل حقائق کو منظرعام پر لانے کیلئے کتاب لکھیں گے
Oct 30, 2012