لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریمیئر لیگ کو 5 سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے حکومت سے درخواست کردی ہے ۔ چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف کے مطابق 5 سالہ ٹیکس استثنیٰ کیلئے بورڈ کے سرپرست اعلی صدر آصف علی زرداری سے پہلے ہی درخواست کر دی گئی ہے، پاکستانی لیگ سے لوگوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ ہماری ملکی معیشت و امیج کیلئے اچھی ثابت ہو گی،چیئرمین پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ناموں کو ہدف بنا لیا کیونکہ ان کی موجودگی سے ایونٹ کو فائدہ حاصل ہو گا، ہم اس کیلئے کئی ملین کا بجٹ مختص کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔