شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف، ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد، سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیائ، ڈاکٹر نسیم اشرف، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات، پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیائ، سیکرٹری آصف باجوہ، فیڈرل سیکرٹری شفقت نغمی، افتخار بابر، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید منور عباس، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی، سینٹر طاہر حسین مشہدی، علی سلمان، ڈی آئی جی ٹریننگ سید عابد قادری، ڈی آئی جی سید شوکت شاہ، میاں جاوید لطیف ایم این اے، غلام نبی ایم پی اے، کرکٹر ذوالقرنین حیدر، شعیب ملک، کامران اکمل نے سینئر صحافی شفیق چوہان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔