لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل سپر سیریز اور 34 ویں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور کے جوہر ٹا¶ن میں بننے والی نئی ہاکی گرا¶نڈ میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جنہیں منیجر و ہیڈ کوچ اختر رسول کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، ایم عرفان سینئر، سید کاشف شاہ، محمد عمران سینئر، ایم رضوان سینئر، ایم توثیق، فرید احمد، راشد محمود، ایم وقاص، شفقت رسول، عمر بھٹہ، شکیل عباسی، عبدالحسیم خان، ایم رضوان جونیئر، علی شان، محمد عتیق، محمد نواز، وسیم احمد، محمد عمران جونیئر، احمد زبیر، عثمان رفیق، علی حسن فراز، ایم طلال خالد، ایم کاشف علی، سید سبطین نقوی، وقاص لیاقت بٹ اور ایم سلمان حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل سپر سیریز کا انعقاد 22 سے 25 نومبر تک پرتھ میں جبکہ 34 ویں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میلبورن میں یکم سے 9 دسمبر تک ہوگا۔ تیسرے ویمن ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کاس تربیتی کیمپ کل سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں 31 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں رضوانہ یاسمین، ماریہ سعید، فاخرہ تبسم، ارم بخاری، شحرش گھمن، نادیہ کاظم، اقرا جاوید، اقصیٰ ممتاز، مارینہ انور، ذکیہ نواز، ماریہ صابر، امبرین ارشد، افشین نورین، عشرت عباس، عاصمہ اشرف، آمنہ میر، شاہدہ جی رضا، ثنا حنیف، صنم یوسف، نین تارا، زیب النسائ، عظمٰی لال، گل پری، حنا کنول، عزرا ناصر، عائشہ بشیر، رابعہ سرور، رابعہ قادر، شکریہ راشد، فاخرہ نایاب اور سمیرا ساجد شامل ہیں۔
قومی مینز، ویمنز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوں گے
Oct 30, 2012