سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی یونین کونسل کے سابق نائب ناظم خالد محمود انصاری اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، جنہیں عیدگاہ والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، خالد محمود انصاری کو نماز مغرب کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر حسین ٹرسٹ ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔