قصور (نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی قصور ناصر محمود خاں کے چچا، سجاد احمد خان کے کزن حاجی فضل دین انتقال کر گئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان جبومیل میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی شیخ وسیم اختر، راﺅ مظہر حیات خان، حاجی محمد نعیم، صفدر انصاری، محمد یعقوب، ندیم سیٹھی، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت محمد افضال زین، چیئرمین ضلعی عشر زکوٰة کمیٹی حسن علی خاں، ہیبت نواز خاں نیازی، جمیل احمد خاں، حاجی ایاز احمد خاں، نصیر احمد خاں، زبیر احمد خاں، محمد اکرم انصاری، میاں فیاض احمد قصوری، شاہین محمود ٹھیکیدار، شیخ حبیب احمد نقشبندی، چودھری محمد عمر، حاجی محمد اکرم ذکی، سردار نبی احمد ایڈووکیٹ، ظفر چوہان، شوکت نقشبندی، وکلائ، صحافی، مسلم لیگی ورکرز، تاجران سمیت زمینداروں، کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے رسم قل آج ان کے آبائی گاﺅں جبومیل میں ادا کی جائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی قصور ناصر محمود کے چچا انتقال کر گئے
Oct 30, 2012