اصغر خان کیس کے فیصلے سے شریف برادران بے نقاب ہو گئے: شکیل ورک

Oct 30, 2012

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ق کے رہنماءاور حلقہ پی پی 167کے امیدوار چوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا ہے کہ ق لیگ کے امیدوار اپنے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان صرف سیٹ ایڈجسمنٹ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا شکیل ورک نے کہا کہ ق لیگ کے کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں جلد چوہدری پرویز الہٰی شیخوپورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا شریف برادران اقتدار کیلئے قومی سلامتی ملکی وقار اور اخلاقی حدود کو بھی عبور کر سکتے ہیں اب معصوم بن کر پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ آئی جے آئی کے سربراہ کون تھے اور اس انتخابات کا فائدہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کی صورت میں ملا۔

مزیدخبریں