شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحصیل کونسل شیخوپورہ کی ٹیکس برانچ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا راز کھل جانے کے بعد اس میں ملوث 3کلرک روپوش ہوگئے ہیں اور عید کے موقعہ پر بھی ان کو قابو کرنے کی کوشش کار گر ثابت نہیں ہوسکیں یہ کلرک طویل عرصہ سے بعض افسروں کی ملی بھگٹ سے مختلف فیسوںاور ٹیکسوں کی رسیدیں کاٹ کر شہریوں کو دیتے رہے مگر رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے خود ڈکار لیتے تھے ان کلرکوں کی حوصلہ افزائی کئی ماہ تک بینکوں کے کھاتوں کی پڑتال نہ کروانے کی وجہ سے ہوئی بینکوں کے کھاتوں کی پڑتال نہ کروانے کی وجہ سے ہوئی تحصیل کونسل شیخوپورہ میں ماضی میں پانی کے بلوں کی مد میں کروڑوں کی خاطر ٹی ایم اے کے ریکارڈ روم کو نذر آتش کرنے میں ملوث ملازمین کو بااثر لوگوں کی مدد حاصل ہونے کی وجہ سے سزائیں نہ ملنے کے باعث کرپشن مافیا کی ریشہ دوانیاں دن بدن بڑھتی ئیں اور اب اس مافیا نے بلڈنگ برانچ کی طرح ٹیکس برانچ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔