مقدمہ بازی کی رنجش پر نوجوان کو زخمی کر دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مقدمہ بازی میں رنجش پر تین افراد نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک نوجوان پر حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔ واربرٹن پولیس نے زخمی کی درخواست مصالحتی کمیٹی کے سپرد کر دی ۔ سبزی منڈی واربرٹن میں محنت مزدوری کرنے والے کھاکھا سٹاپ کے رانا محمد عمر نے بتایا کہ وہ رات نو بجے کے قریب اپنے گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ چوک میں ملزمان شمیم حیدر ۔ محمد اسلم اور قذافی نے روک کر دھمکی دی کہ اگر اس نے ہمارے مخالف ریاض رحمانی کا ساتھ نہ چھوڑا اور مقدمہ سے دست بردار نہ ہوا تو تمھیں گولی مار دیں گے ۔ ان کے انکار پر ملزمان اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ہمراہ مار پیٹ کرنے لگے اس موقعہ پر ریاض رحمانی اور دیگر لوگ آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ رانا عمر نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان انہیں اور ریاض رحمانی کو دوبارہ جان سے مار دینے کی کوشش میں ہیں اور پہلے بھی گولی مار کر ریاض رحمانی کی ٹانگ توڑ چکے ہیں۔ مگر پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو مقامی پولیس ذمہ دار ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...