شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نواحی گاﺅں کوٹ یعقوب میں لو میرج کرنے والے جوڑے کو لڑکی مدثرہ بی بی کے رشتہ دار گن پوائنٹ پر اغواءکرکے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے مغوی نوجوان یسیٰن کے والد مختار احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان اس کے بیٹے اور بہو کو قتل کردیں گے پولیس نے مختار احمد کی رپورٹ پر مدثرہ بی بی کے قریبی رشتہ دار نوجوان حنیف احمد سمیت 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے سبتایا گیا ہے کہ مدثرہ بی بی اور یسیٰن نے سابقہ آشنائی کی بناءپر لو میرج کر لی تھی اور وہ گاﺅں کوٹ یعقوب میں رہ رہے تھے جس کی اطلاع پاکر ملزمان آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکر وہاں پہنچ گئے اور دونوں کو اغواءکر کے فرار ہو گئے۔
شیخوپورہ: لو میرج کرنے والے جوڑے کو اغوا ءکر لیا گیا
Oct 30, 2012